لاہور(خصوصی رپورٹر)صوبائی خاتون محتسب پنجاب ڈاکٹر نجمہ افضل خان نے کہا ہے کہ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق پنجاب میں خواتین کے خلاف ہراسمنٹ کے معاملے پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے، جبکہ خواتین کو کام کی جگہ پر محفوظ اور سازگار ماحول کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ساہیوال میں ریجنل آفس کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔