• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نذر حسین شاہ نے چیف کمشنر کے عہدے کا چارج سنبھال لیا

پشاور (خصوصی نامہ نگار) سید نذر حسین شاہ نے باقاعدہ طور پر خیبر پختونخوا انفارمیشن کمیشن کے چیف کمشنر کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ حکومت خیبر پختونخوا انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز ڈیپارٹمنٹ نے ایک روز ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ کمیشن کے دفتر آمد پر سینئر افسران اور عملے نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر ایک تعارفی میٹنگ بھی منعقد ہوئی جس میں انہوں نے کمیشن کے افسران سے ملاقات کی اور ادارے کے مینڈیٹ، جاری اقدامات اور مستقبل کی ترجیحات پر تبادلہ خیال کیا۔ اپنی گفتگو میں سید نذر حسین شاہ نے صوبے میں شفافیت، احتساب اور شہریوں کے حقِ معلومات کے فروغ کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کیا اور معلومات تک رسائی کے قانون پر مؤثر عملدرآمد کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ادارے کی کارکردگی اور عوامی خدمات کی فراہمی کو مزید بہتر بنانے کیلئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائی جائیں گی۔ سینئر افسران نے نئے چیف کمشنر کی تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ ان کی قیادت اور وسیع انتظامی تجربہ کمیشن کے مقاصد کے حصول میں اہم کردار ادا کرے گا۔
پشاور سے مزید