پشاور(جنگ نیوز) پیسکومیں ایس ڈی اوز، ریوینیو آفیسرز ، اکاؤنٹس آفیسر اور دیگرخالی آسامیوں پر بھرتی کا عمل میرٹ کی بنیاد پر مکمل کر لیا گیا ہے اور نئے تعینات ہونے والے افسران نے اپنی آمد رپورٹ جمع کرا کر اپنی ڈیوٹی کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے، اس ضمن میں پیسکو ہیڈ آفس میں نوتعینات افسران کے اعزاز میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چئیرمین پیسکو بورڈ حمایت اللہ خان ، چیف ایگزیکٹو آفیسر پیسکو اختر حمید خان، ڈائریکٹر جنرل (ایچ آر) سیاب احمد، ڈائریکٹر( ایچ آر) ظہور احمد اور دیگر پیسکو افسران نے شرکت کی اور نئے بھرتی ہونے والے افسران کا بھرپور خیر مقدم کیا، چئیرمین پیسکو بورڈ حمایت اللہ خان نے نئے بھرتی ہونے والے افسران کو خوش آمدید کہا اور کہا کہ بھرتی کا عمل شفافیت اور میرٹ کی بنیاد پر کیا گیا جس پر ڈی جی( ایچ آر) اور ان کی ٹیم کی کی خدمات کو سراہا،ان کا کہنا تھا کہ پختہ ارادوں اور بلند حوصلوں سے آپ ہر مشکل کو آسان بنا سکتے ہیں۔