ابوظہبی(جنگ نیوز) مودی کا دورہ یو اے ای، بھارت وامارات کا توانائی، ٹیکنالوجی اور فوجی تعاون کے اہم معاہدوں پر اتفاق،بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ہرمز کو کھلا اور محفوظ رکھنا بھارت کی سب سے بڑی ترجیح ہے، آبنائے ہرمز معاملے پر بین الاقوامی قوانین کی پابندی ضروری ہے،دورہ یو اے ای کے دوران اماراتی صدر سے گفتگو میں ان کا کہنا تھامیں اپنے دوسرے گھر آیا ہوں۔ یو اے ای نے بھارت میں 5ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان کیا، تیل و گیس معاہدے ہوئے،توانائی پربھارت نے نئی سفارتی حکمت عملی اپنائی ہے۔