• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات کیخلاف بڑا اقدام، 76 ہزار سے زائد آئمہ کرام اور خطیب مہم میں شامل

لاہور (آصف محمود بٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب حکومت نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار صوبہ بھر کے 76ہزار سے زائد رجسٹرڈ آئمہ کرام ا و ر خطیب حضرات کو انسدادِ منشیات مہم میں باضابطہ طور پر شامل کر لیا ہے تاکہ مساجد کے منبروں کے ذریعے بڑھتے ہوئے منشیات کے استعمال اور اسمگلنگ کے خلاف مؤثر سماجی شعور بیدار کیا جا سکے۔ ’ڈرگ فری، پُرامن پنجاب کے تحت جمعہ خطبات ، دینی اجتماعات میں منشیات کے نقصانات اجاگر کرنیکی ہدایت۔سینئر افسر کے مطابق مذہبی رہنما عوامی رائے اور بالخصوص نوجوانوں کے رویوں کی تشکیل میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید