• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں ڈھائی کروڑ بچے بنیادی تعلیم سے محروم ہیں، وزارت تعلیم

اسلام آباد (اے پی پی) قومی اسمبلی کو بتایا گیا کہ پنجاب، بلوچستان، سندھ اور اسلام آباد میں اس وقت دو کروڑ 50لاکھ سے زائد بچے بنیادی تعلیم حاصل کرنے سے محروم ہیں،اسکول نہ جانیوالے بچوں کی عمریں 5 سے 16 سال تک ہیں۔پنجاب میں 90 لاکھ 60 ہزار اور سندھ 70 لاکھ 82 ہزار بچے اسکول نہیں جاتے۔جمعے کو قومی اسمبلی میں وزارت تعلیم کی طرف سے بتایا گیا کہ پنجاب میں اسکول نہ جانیوالے بچوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے،پنجاب میں اس وقت 90 لاکھ 60 ہزار بچے سکول سے محروم ہیں۔
اہم خبریں سے مزید