کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گولڈ مارکیٹ، سونے کی قیمت میں 15 ہزار 500 روپے فی تولہ کی بڑی کمی،چاندی کی قیمت بھی 972روپے فی تولہ گھٹ گئی،تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 155 ڈالر فی اونس کی کمی سے 4700 ڈالر سے کم ہو کر 4545 ڈالر فی اونس پر آگئی۔عالمی مارکیٹ میں کمی کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت15500 روپے فی تولہ کی کمی سے 4 لاکھ 76 ہزار 862 روپے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت 13289 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 8 ہزار 832 روپے پر آگئی۔جمعہ کو مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت بھی 972 روپے فی تولہ کی کمی سے 8232 روپے فی تولہ رہگئی۔