اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) قومی اسمبلی میں جمعہ کے روز وزارت خزانہ اور ایف بی آر کے سوالوں کے جوابات نہ آ نے پر سپیکر قومی اسمبلی ایاز صا دق نے اظہار برہمی کیا۔سپیکر نے آ غا رفیع اللہ کا نام سوال کیلئے پکارا تو ان کے سوال کا جواب موجود نہیں تھا۔ سپیکر نے وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی سے کہا کہ وزارت خزانہ کے سوال کا جواب کیوں نہیں آیا ؟؟؟۔ وزیر مملکت تسلی بخش جواب نہیں دے سکے۔سپیکر نے کہا کہ اس کےعلاوہ ایف بی آر کے سوال کا بھی جواب نہیں آیا۔