• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی کو پاکستان سے مذاکرات کیلئے آر ایس ایس کی حمایت کیوں درکار ہے؟

کراچی( نیوز ڈیسک)نریندر مودی کو پاکستان سے مذاکرات کیلئے آر ایس ایس کی حمایت کیوں درکار ہے؟ جنگ کے بعد سخت سیاسی ماحول و ہندو ووٹ بینک کا دباؤ، اسلام آباد سے بات چیت اندرونی حمایت کے بغیر مشکل، حالیہ سیکورٹی اور سفارتی کشیدگیوں نے بھارت میں پاکستان سے متعلق پالیسی کو مزید حساس بنا دیا ہے۔ بھارتی میڈیا میں ایک تجزیاتی مضمون کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو پاکستان کے ساتھ دوبارہ مذاکرات شروع کرنے کے لیے اپنی نظریاتی اور سیاسی بنیاد، خصوصاً راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کی حمایت کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید