• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو، سابق ایئر چیف سمیت 20 اپارٹمنٹ مالکان ہائیکورٹ پہنچ گئے

اسلام آباد (عاصم جاوید) سابق ایئر چیف مجاہد انور خان سمیت ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو کے مزید 20 اپارٹمنٹ سب لیز ہولڈر اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے۔ درخواست گزاروں نے دو الگ الگ انٹرا کورٹ اپیلوں کے ذریعے سنگل بنچ کے عدالتی فیصلے کے پیرا گراف 30کو کالعدم اور اپیل کنندگان کو سب لیز کے تحت حاصل حقوق قانونی اور موثر قرار دینے کی استدعا کی ہے۔ اپیلوں میں موقف اختیار کیا گیا کہ اپارٹمنٹ مالکان کے حقوق مرکزی پٹیشنر بی این پی کے تنازع سے الگ اور آزادانہ ہیں۔ سپریم کورٹ 2019 میں پہلے ہی ان کے حقوق کو تحفظ فراہم کر چکی ہے۔ ان کا بی این پی ڈیفالٹ سے کوئی تعلق نہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل بنچ کے فیصلے کے پیرا 30 سے اپیل کنندگان کے حقوق متاثر ہوئے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید