• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنکی کا برانڈ نام ہی پھندا بنے گا، لاہور سے گرفتاری نہیں ہوئی، کراچی پولیس چیف

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی پولیس چیف آزاد خان نے کہاہے کہ منشیات فروشی کے کیس میں گرفتار ملزمہ انمول عرف پنکی کے موبائل سے 869 نمبر ملے ہیں جن میں 132 کراچی کے نمبرز بھی ہیں، پنکی کے نیٹ ورک میں افریقا کے لوگ بھی ہیں، برانڈ نیم ہی ملزمہ کا پھندا بنے گا، لاہور سے گرفتاری نہیں ہوئی، ملزمہ کے بینک اکاونٹس کی تفصیلات لی گئی ہیں، ملزمہ کی جانب سے3 کروڑ کی ٹرانزیکشن کی گئی ہے۔ کراچی میں  پریس کانفرنس کرتے ہوئے کراچی پولیس چیف آزاد خان نے کہا کہ پنکی کا کیس ہمارے لیے ایک ٹیسٹ کیس ہے، ہم اسے منطقی انجام تک پہنچائیں گے، دیکھیے گا پنکی کا برانڈ نیم ہی اس کا پھندا بنے گا۔انھوں نے کہا کہ ہم کیس میں صرف کراچی تک محدود نہیں، جو لوگ اس سے نشہ لے کر بیچتے تھے ان کو پکڑا ہے، ملزمہ کے سہولت کاروں کوبھی پکڑا جا رہا ہے، سچل میں پنکی کے پرانے گھر میں ریڈ کی، وہاں سے بھی منشیات مل گئی ہے، یہ منشیات باہر سے آتی تھی۔کراچی پولیس چیف کے مطابق ملزمہ کے بینک اکاونٹس کی تفصیلات لی گئی ہیں، ملزمہ کی جانب سے3 کروڑ کی ٹرانزیکشن کی گئی ہے، اس نیٹ ورک میں افریقا کے لوگ بھی ہیں، ملزمہ پنجاب میں تھی۔

اہم خبریں سے مزید