اسلام آباد (خبر نگار) 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں میں اہم پیشرفت، اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے وکلا کو 20مئی کو دلائل کیلئے حتمی مہلت دے دی۔ عدالت نے کہا کہ امید ہے فریقین جان بوجھ کر سماعت سے غیر حاضر نہیں ہوں گے اور نہ غیر ضروری التوا مانگیں گے۔