دبئی (اے ایف پی) متحدہ عرب امارات نے ایرانی دعوئوں کو مسترد کردیا ہے، اور کہا ہے کہ خلیج جنگ میں ہمارا کردار نہیں جمعہ کے روز "ایرانی حملوں کو جواز فراہم کرنے کی کوششوں" کو مسترد کر دیا گیا،وزارت خارجہ کے ایک بیان کے مطابق، وزیر مملکت خلیفہ بن شاہین المرر نے "متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک کو نشانہ بنانے والے ایرانی حملوں کو جواز فراہم کرنے کی کوششوں اور ایرانی دعووں کو متحدہ عرب امارات کی جانب سے واضح طور پر مسترد کرنے کی توثیق کی۔