• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھر میں بیروزگاری کی شرح 7 فیصد سے بڑھ گئی، سینیٹ میں تفصیلات پیش

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے، خبر نگار) ملک بھر میں بیروزگاری کی شرح 7 فیصد سے بڑھ گئی۔ گذشتہ مالی سال کے دوران 59لاکھ نوجوان بےروزگار تھے۔ اس حوالے سے گزشتہ روز سینیٹ اجلاس میں تفصیلات پیش کی گئیں۔ جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران محکمہ شماریات کی جانب سے فراہم کردہ اعداد وشمار کے مطابق 2024-25 میں 59 لاکھ پاکستانی بیروزگار تھے جن میں مزید اضافہ ہوا ، اوور سیز پاکستان لیبر فورس سروے 2024-25 کے مطابق ملک میں 7فیصد سے زائد بیروزگاری ہے۔

اہم خبریں سے مزید