• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کو تین روز میں قطر سے ایل این جی کا دوسرا کارگو موصول

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) پاکستان کو جمعہ کے روز تین دنوں کے اندر قطر سے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کا اپنا دوسرا کارگو موصول ہوا ہے، کیونکہ حکومت نے امریکہ-اسرائیل کے ایران کے ساتھ تنازع سے پیدا ہونے والے علاقائی سپلائی کے تعطل کے درمیان بجلی کی بڑھتی ہوئی قلت سے بچنے کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں۔ تقریباً 160000 کیوبک میٹر ایل این جی لے جانے والا ایل این جی بردار جہاز ’’محزم‘‘ ، پورٹ قاسم، کراچی میں پاکستان گیس پورٹ کنسورشیم لمیٹڈ کے ٹرمینل-1 پر لنگر انداز ہو گیا۔ اس سے قبل 13 مئی کو، کیو-فلیکس ایل این جی بردار جہاز ’’الخریطیات‘‘ اینگرو ایل این جی ٹرمینل پر لنگر انداز ہوا تھا۔

اہم خبریں سے مزید