• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرق وسطیٰ کی جنگ نے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کو قریب کردیا

دبئی(نیوز ڈیسک) مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال اور ایران کے ساتھ جاری جنگ نے متحدہ عرب امارات (UAE) اور اسرائیل کو ایک دوسرے کے قریب کردیا، اور دونوں کے تعلقات مزید گہرے اور مضبوط ہوئے ہیں، جس کی بنیاد سیکیورٹی اور سٹریٹیجک مفادات پر مبنی ہے،رپورٹس کے مطابق ایران کے ساتھ جنگ کے دوران متحدہ عرب امارات پر حملوں کے بعد امارات اور اسرائیل نے سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو نئی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے،یو اے ای نے اس جنگ کے دوران بعض عرب ممالک کی طرف سے حمایت نہ ملنے پر مایوسی کا اظہار کیا اور اسرائیل کو اپنی سلامتی کے لیے ایک اہم شراکت دار کے طور پر دیکھا،رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے امارات کو آئرن ڈوم (Iron Dome) اینٹی میزائل سسٹم اور تکنیکی عملہ فراہم کیا تاکہ امارات کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے،غزہ کی صورتحال اور علاقائی دباؤ کے باوجود امارات نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات (ابراہیمی معاہدے) کو ختم نہیں کیا بلکہ اسے برقرار رکھا ہے جو اس کی اسٹریٹجک اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید