پشاور(جنگ نیوز)خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک کے پہلے کانووکیشن میں 253 طلبہ و طالبات کو ڈگریاں جبکہ نمایاں کارکردگی دکھانے والے 75 طلبہ کو گولڈ میڈلز سے نوازا گیا۔ تقریب میں صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی مہمانِ خصوصی تھے. صوبائی وزیر نے کہا کہ نوجوان ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں اور حکومت اعلیٰ تعلیم کے فروغ کیلئے اعملی اقدامات کر رہی ہے۔ اس پروقار تقریب میں اراکین صوبائی اسمبلی خورشید خٹک، محمد سجاد بارکوال، اساتذہ، والدین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی۔کانووکیشن کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر خلیلی نے کی۔ڈاکٹر خلیلی نے کہا کہ یونیورسٹی مختصر مدت میں تعلیمی میدان میں نمایاں مقام حاصل کر رہی ہے اور ادارے کو ملک کی ممتاز جامعات میں شامل کرنے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ تقریب میں بی ایس کے 196، بی اے، بی ایس سی اور بی ایڈ کے 8، ایم ایس کے 2، ایم فل کے 28 اور ماسٹرز کے 19 طلبہ کو ڈگریاں عطا کی گئیں۔