• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوکین کوئن عدالت میں بابا نامی شخص کو تلاش کرتی رہی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کوکین کوئن پنکی عدالت میں بابا نامی شخص کو تلاش کرتی رہی۔ بابا کا نام سامنے آنے پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والوں نے بھی اس کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق بابا کون؟ کوکین ڈیلر انمول پنکی عدالت میں بابا نامی شخص کو تلاش کرتی رہی،لیکن بابا عدالت نہیں پہنچا، ملزمہ مایوس،ملزمہ کی جانب سے بابا کا نام سامنے آنے پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والوں نے بھی بابا کی تلاش شروع کر دی ؟تفصیلات کے مطابق کراچی کی سٹی کورٹ میں کوکین ڈیلر انمول عرف پنکی کی پیشی کے موقع پر اس وقت ایک انتہائی دلچسپ اور پراسرار صورتحال پیدا ہو گئی، جب ملزمہ کمرہ عدالت میں کسی بابا نامی شخص کوڈھونڈتی رہی۔عدالتی کارروائی کے دوران ملزمہ انمول عرف پنکی کمرہ عدالت میں موجود افراد کا مسلسل جائزہ لیتی رہی اور اسی دوران اس نے وہاں موجود ایک وکیل کے قریب جا کر سوال کیا، "کیا آپ کو بابا نے بھیجا ہے؟جب مذکورہ وکیل نے ملزمہ کے سوال پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کسی بھی بابا سے لاتعلقی ظاہر کی اور انکار کیا، تو انمول پنکی مزید بے چینی کا شکار دکھائی دینے لگی۔وکیل کے منع کرنے کے باوجود وہ کافی دیر تک کمرہ عدالت میں ادھر ادھر نظریں دوڑا کر بابا کے بندے کو ہی تلاش کرتی رہی۔عدالت کے اندر پیش آنے والے اس عجیب و غریب واقعے کے بعد تفتیشی حلقوں اور قانونی ماہرین کے درمیان یہ نئی بحث چھڑ گئی ہے کہ آخر یہ بابا کون ہے؟کیا یہ بابا منشیات کے اس بین الصوبائی نیٹ ورک کا اصل ماسٹر مائنڈ ہے؟ یا پھر کوئی بااثر شخصیت ہے جو ملزمہ کو عدالت کے اندر کوئی پیغام پہنچانا چاہتی تھی؟
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید