• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب سے کراچی والوں کیلئے فلم ’’سائیکو‘‘ کا تحفہ لایا ہوں، شان شاہد

کراچی( رپورٹ/ اختر علی اختر)پنجاب سے کراچی والوں کے لیے فلم’’ سائیکو‘‘ کا تحفہ لایا ہوں،روایتی گانوں اور ساڑھی والی فلم بھی بنا سکتے تھے، روایت سے ہٹ کے مختلف فلم بنائی،فلم کو لاہور اور کراچی کی حُدود سے نِکلنا ہوگا،سب پاکستانی فلم ہونا چاہئے،میں نے یہ کبھی نہیں کہا کہ کراچی کی کسی فلم میں کام نہیں کروں گا، فلم سائیکو کا میڈیا پارٹنر جیو ہے یہ فلم عید الاضحی کے روز سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ نامور ہدایتکار اور سپر اسٹار شان شاہد کی کراچی آمد پر جنگ سے گفتگو، ’سائیکو‘ عید الاضحی کے روز سینما گھروں کی زینت بنے گی، فلم کا میڈیا پارٹنر جیو ہے۔ تفصیلات کے مطابق 500 سے زیادہ فلموں کے ہیرو شان شاہد اپنی ڈائریکشن میں بننے والی فلم سائیکو کے پروموشن کے سلسلے میں لاہور سے کراچی پہنچے۔اس موقع پر جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے شان شاہد کا کہنا تھا کہ کراچی آکر ہمیشہ اچھا لگتا ہے۔کراچی کا دل بڑا ہے۔یہ شہر آرٹ، لٹریچر، اور فن کو بھر پور سپورٹ کرتا ہے۔جو بھی باہر سے آتا ہے، اسے سمولیتا ہے۔میں کراچی سے بے انتہا پیار کرتا ہوں۔میں نے کبھی نہیں کہا کہ کراچی کی کسی فلم میں کام نہیں کروں گا۔

اہم خبریں سے مزید