• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی پولیس کی مختلف کارروائیاں، 27 ملزمان گرفتار کر لئے

راولپنڈی،کلر سیداں (سٹاف رپورٹر،نمائندہ جنگ ) راولپنڈی پولیس کی مختلف کارروائیاں، 27 ملزمان گرفتار کر لئے۔چرس، شراب،اسلحہ معہ ایمونیشن،جوے پر لگی رقم برآمد کر کے الگ الگ مقدمے درج کر لئے گئے۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے 15ملزموں کو گرفتار کرکے شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا،پولیس کے مطابق ملزموں سے 100لیٹرسے زائد شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد ہوا،ملزموں کے خلاف کارروائیاں تھانہ گنجمنڈی،وارث خان،سٹی، مندرہ، کہوٹہ، نیوٹائون،صدر بیرونی، دھمیال اورروات کے علاقوں میں کی گئیں ، ادھرٹیروں کی لڑائی پر جواء کھیلنے والے 7ملزموں کو گرفتار کرلیاگیا، تھانہ چکری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بٹیروں کی لڑائی پر جواء کھیلنے والے 7ملزموں کو گرفتارکر کے داؤ پر لگی رقم 97 ہزار 500 روپے،6 موبائل فون اور 3 بٹیرے قبضے میں لے لئے جبکہ3 منشیات فروشوں کوگرفتار کرکے4 کلو سے زائد چرس برآمد کرلی گئی ، چونترہ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے ایک کلو750 گرام چرس برآمد کی،گنجمنڈی پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے ایک کلو 500 گرام چرس جب کہ بنی پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے ایک کلو 194گرام چرس برآمدکرلی دریں اثناءتھانہ کلر سیداں پولیس نے مخبر خاص کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دو افراد سے مجموعی طور پر 135 بوتل شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لی جبکہ تین ملزمان موقع سے فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گئے۔
اسلام آباد سے مزید