• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

16 کروڑ روپے لاگت سے چڑیا گھروں کی تزئین و آرائش کا منصوبہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)بلدیہ عظمیٰ کراچی نے شہر کی تفریحی سہولتوں کو بہتر بنانے اور جانوروں کی فلاح و بہبود کو فروغ دینے کے لیے کراچی چڑیا گھر، سفاری پارک اور لانڈھی کورنگی چڑیا گھر کی بڑے پیمانے پر تزئین و آرائش اور جدید خطوط پر ترقی کا آغاز کر دیا ہے جس پر تقریباً 16 کروڑ روپے لاگت آئے گی، میئر کراچی نے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی پائیدار ترقی اور جدید انتظامی طریقوں کے ذریعے شہر کی تاریخی اور تفریحی اہمیت رکھنے والی ان سہولتوں کو بحال کرنے کے لیے پُرعزم ہے،انہوں نے کہا کہ لانڈھی کورنگی چڑیا گھر میں شمسی توانائی کے نظام کی تنصیب کے ایم سی کے ماحول دوست اور توانائی بچانے والے اقدامات کے عزم کی عکاسی کرتی ہے،جامع ترقیاتی منصوبے کے تحت کئی منصوبوں پر بیک وقت کام جاری ہے جن میں شمسی توانائی پر منتقل کرنا اور سفاری پارک کے بوٹنگ زون ، جانوروں کے پنجروں کی بہتری، شہریوں کے لیے سہولتوں میں اضافہ اور مجموعی حفاظتی و ماحولیاتی معیار کو مضبوط بنانا بھی شامل ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید