کراچی(جنگ نیوز)فلاحی تنظیم نیت فائونڈیشن کی جانب سے جناح اسپتال میں مریضوں، تیمارداروں، ڈاکٹرز اور اسپتال کے عملے کے لیے ٹھنڈے پانی اور فرحت بخش مشروبات کے خصوصی اسٹالز قائم کیے گئے اور شدید موسم کے اثرات سے بچا ئوکے حوالے سے آگاہی بھی فراہم کی گئی ، نمائندوں کا کہنا تھا کہ فاونڈیشن مستقبل میں بھی عوامی فلاح و بہبود کے ایسے اقدامات جاری رکھے گی،اس موقع پر مریضوں اور تیمارداروں نے نیت فائونڈیشن کے اس اقدام کو سرا ہا ۔