• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خلیجی ممالک کیساتھ ہر شعبے میں شراکت داریوں کو مزید مضبوط بنایا جائیگا، اسحاق ڈار

اسلام آباد( نیوز رپورٹر)نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے 14تا 18مئی 2026 اسلام آباد میں منعقد ہونے والی ’’ریجنل انوائز کانفرنس “کے اختتامی اجلاس کی صدارت کی۔انہوں نے گزشتہ چند روز کے دوران ہونے والی جامع مشاورت اور سامنے آنے والی اہم سفارشات کا جائزہ لیا۔پیر کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق اپنے اختتامی کلمات میں اسحاق ڈار نے خلیجی ممالک کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ، تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سیاسی، اقتصادی اور عوامی روابط سمیت ہر شعبے میں ان اہم شراکت داریوں کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید