• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑواں شہر،وا رداتیں ،11موٹرسائیکلیں غا ئب ڈا کو،طلائی زیورات ،موبائل فونزبھی لےاڑے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں 8موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ،ہاؤسنگ سوسائٹی کے 4ٹرانسفارمزچوری کرلئے گئے ،تھانہ دھمیال کے علاقہ رنیال چکری روڈ پرعاطف طارق کی دکان سے 2موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر40ہزار روپے اور 4موبائل فونز،تھانہ دھمیال کے علاقہ چکری روڈ پر2موٹرسائیکل سوارواپڈا کے ملازم داؤد شاہ سے اسلحہ کی نوک پر موبائل اور نقدی چھین کرفرار ہوگئے ،راجہ بازار میں ایمان نور کے پرس سے 2موبائل ،سید پور روڈ پر عابد فرازکے فلیٹ سے2لیپ ٹاپ اور موبائل ،ٹاپ سٹی میں شعیب یاسین کے گھرسے کمرے کی جالی کاٹ کر200درہم ،30ہزار روپے ،طلائی زیورات ،فیصل ٹاؤن میں منظور الٰہی کے زیرتعمیر مکان سے مکمل وائرنگ کی تاریں ،سینٹری فٹنگ ، اور دیگر سامان ،نواب آباد میں حسن شاہ کے گھر سے تالے توڑ کر3تولے سونا، 32بور پسٹل ،دیگر سامان مالیتی 5لاکھ روپے ،بحریہ ٹاؤن فیز7میں 4ٹرانسفارمرزکے تالے توڑ کر اندر سے سامان مالیتی 25لاکھ روپے ،بحریہ فیز8میں محمد سمیع کے گھر سے کمرے کی گرل توڑ کر2لاکھ 30ہزار روپے اور چاندی کاسیٹ ،محمد حارث کے گھر سےمین دروازہ توڑ کر2لاکھ روپے اور طلائی زیورات ،ڈھوک بڈھا تخت پڑی میں تصور وسیم کے ڈیری فارم سے 2بھینسیں ، جاوامیں بشارت اکرام کی ایک بھینس اور ایک گائے چوری کرلی گئی۔اسلام آباد کے شہری 3موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل اور نقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ۔
اسلام آباد سے مزید