• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی ایریا سے اغوا نوجوان ملیر کینٹ سے بازیاب، 2 ملزمان گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فیڈرل بی ایریا سے اغوا 24سالہ نوجوان عبید ولد محمد عابد کو ملیر کینٹ تھانے کی حدود سے بازیاب کرکے 2ملزمان کوگرفتارکر لیا گیا، واٹر پمپ چورنگی کے قریب پیر اور منگل کی درمیانی شب گاڑی روک پر اغوا کیا گیا تھا، ملزمان قبضے سے اسلحہ اور گاڑی برآمد کرلی گئی، پولیس ذرائع کے مطابق نوجوان کو اغوا کرنے کا واقعہ شارٹ ٹرم کڈنیپنگ، 50لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا گیا، 3لاکھ روپے میں ڈیل طے ہوئی تھی، ملزمان نوجوان سےاس کے بنائنس اکاؤنٹ کی تفصیلات مانگ رہے تھے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید