• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس سے مبینہ مقابلے، زخمیوں سمیت 8 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پولیس نے مبینہ مقابلوں میں 7زخمیوں سمیت 8ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ موٹر سائیکلیں، موبائل فونز اور کیش رقم برآمڈ کرلی ، تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن شاداب گراؤنڈ کے قریب موٹرسائیکل سوار ملزم عمیر ولد محمد لیاقت کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، ساتھی ملزم فرار ہو گیا، اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل لیاقت آباد نے تھانہ گلبہار کی حدود میں مشکوک کار سوار محمد اشفاق ولد مختیار حسین کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ، دو ساتھی فرار ہو گئے، جمشید کوارٹرز پولیس نے جہانگیر روڈ پرانے یوٹیلٹی اسٹور کے قریب وقاص عرف کالا ولد محمد شاہین کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، زمان ٹاؤن پولیس نے کورنگی کراسنگ بھٹائی کالونی میں علی اصغر ولد بلال زخی حالت میں جبکہ دوسرے ملزم جنید کو گرفتا کر لیا، کورنگی پولیس نے کورنگی ڈھائی نمبر غریب نواز اسٹاپ کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد 2ملزمان اشتیاق ولد ہارون اور عاقب ولد اسلم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، سچل پولیس اور شاہین فورس نے سہراب گوٹھ ندی کے قریب ملزم محمد عمر ولد عبد العزیز کو زخمی حالت میں گرفتار کیا ساتھی فرار ہو گیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید