• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خالد بن ولید روڈ پر لائن کے دو والو خراب، ہزاروں مکانات پانی سے محروم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کے پوش علاقے پی ای سی ایچ ایس بلاک 2میں خالد بن ولید روڈ پر پانی کی 18انچ کی لائن کے دو والو خراب ہونے سے ہزاروں مکانات پانی سے محروم ہو گئے جس سے علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات پیش آرہی ہیں، وائس چیئرمین یونین کمیٹی 2چنیسر ٹاؤن عبدالباقی نے سی ای او واٹر کارپوریشن احمد علی صدیقی کو صورتحال سے آگاہ کرنے کے لیے خط لکھ دیا جس میں فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے، علاقہ مکینوں کے مطابق نمازیوں کو بھی پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید