کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ ٹاؤن رشید آباد میں واقع گلاس فیکٹری میں آتشزدگی کے دوران سامان خاکستر ہو گیا، اطلاع پر پولیس، کے ایم سی فائربریگیڈ اور ریسکیو 1122کی ٹیم موقع پر پہنچ، آگ پر کافی جہدوجہد کے بعد قابو پا لیا گیا ہے، خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، پولیس نے بتایاکہ فیکٹری کے اندر اسٹوریج ٹینک سے آئل باہر آ گیا تھا۔