• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واٹر ٹینکر کی ٹکر اور دیگر حادثات میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹریفک حادثات میں بزرگ خاتون سمیت 4افراد جاں بحق ہوگئے، تفصیلات کے مطابق سکھن بھینس کالونی میں گدھا گاڑی کی ٹکر سے راہگیر 75 سالہ ہاجرہ زوجہ سلطان مسیح جاں بحق جاں بحق ہوگئی، سرجانی کریمی چورنگی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 30برس کا شخص جاں بحق ہو گیا، شناخت نہیں ہو سکی، کورنگی گودام چورنگی ای بی ایم کمپنی کے قریب واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 30سالہ اسد ولد انور جاں بحق ہو گیا، پولیس کے مطابق واٹر ٹینکر کا ڈرائیور فرار ہو گیا، واٹر ٹینکر تحویل میں لے لیا، سپر ہائی وے حیدرآباد سے کراچی آتے ہوئے ٹول پلازہ کے قریب ٹریفک حادثے میں 19سالہ علیان علیم ولد علیم الدین جاں بحق ہو گیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید