• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیفنس، نجی سیکیورٹی کمپنی کے نام پر مبینہ غیرقانونی برانچ قائم، 2 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈیفنس پولیس نے مبینہ طور پرغیر قانونی اسلحہ رکھنے اور نجی سیکیورٹی کمپنی کے نام پر محکمہ داخلہ سندھ کی اجازت کے بغیر برانچ آفس قائم کرنے والے 2 ملزمان ساجد پرویز ولد اللہ دتہ اور نور احمد ولد بھورل کو گرفتار کر کے بھاری تعداد میں اسلحہ اور خالی بھرتی فارم برآمد کر لیے، دورانِ تفتیش ملزم ساجد پرویز نے انکشاف کیا کہ اس نے ایک نجی سیکیورٹی کمپنی کے نام پر جاری اسلحہ لائسنسز کی 50فوٹو کاپیاں مبینہ طور پر ماہانہ 2ہزار روپے فی لائسنس کے عوض حاصل کر رکھی تھیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید