• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیزل اسمگلنگ قومی طلب کا 23 فیصد نگل گئی، ریفائنریوں کا انتباہ

اسلام آباد(اسرار خان)پاکستانی ریفائنریوں کا خطرے کا انتباہ، ڈیزل اسمگلنگ قومی طلب کا 23 فیصد نگل گئی۔ مقامی پیداوار کی فروخت متاثر، حکومت کو پٹرولیم لیوی و کسٹمز ڈیوٹی مد میں روزانہ تقریباً نصف ارب روپے کا نقصان ہورہا ہے۔صنعت نے اسمگلنگ روکنے کے بجائے ریفائنریوں سے پیداوار کم کرنے کی تجویز پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان کی خام تیل صاف کرنے والی ریفائنریوں نے بدھ کے روز ملک کے اعلیٰ توانائی ریگولیٹر کو بتایا کہ اسمگل شدہ ڈیزل کی بھرمار ان کے آپریشنز کو مفلوج کر رہی ہے اور اربوں ڈالر کی مجوزہ اپ گریڈیشن کو خطرے میں ڈال رہی ہے، جبکہ صنعتی اعداد و شمار کے مطابق حکومت اس غیر قانونی تجارت کے باعث روزانہ تقریباً نصف ارب روپے سے محروم ہو رہی ہے۔’دی نیوز‘ کے پاس موجود آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کو لکھے گئے مشترکہ خط میں اٹک ریفائنری لمیٹڈ، سینرجیکو پی کے لمیٹڈ، نیشنل ریفائنری لمیٹڈ اور پاکستان ریفائنری لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹوز، جبکہ پاک عرب ریفائنری لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر نے خبردار کیا کہ سرحد پار سے غیر منظم مصنوعات کی آمد مقامی طور پر ریفائن کیے گئے ایندھن کی طلب کو کم کر رہی ہے اور پورے شعبے کی بقا کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔

اہم خبریں سے مزید