کراچی( رپورٹ/ اخترعلی اختر ) تھیٹر، ٹیلی ویژن اور فلموں کی اداکارہ ثانیہ سعید کا کہنا ہے کہ پروڈکشن کی وجہ سے مقروض ہوگئی ہوں، قرضہ اترے گا، تو پروڈکشن کا کام پھر سے شروع کروں گی۔ آج بھی کرائے کے گھر میں رہتی ہوں۔ پروگرام ’ہم پہ جو گزری‘میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میرے نانا جیل میں ہوتے تو نانی گھر کا نظام چلاتی تھیں، میری والدہ کو بھی نانی نے پڑھایا۔فلمیں بننا شروع ہوگئیں، لیکن لگائیں گےکہاں،ملک میں سنیما گھر تو موجود ہی نہیں ہیں۔شہزاد رائے بہت اچھا سماجی کام کررہے ہیں۔