کراچی (اسد ابن حسن) پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ نے اپنی آٹھ قیمتی اراضی مخصوص مدت کے لیے لیز پر یا ماہانہ کرائے پر دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ کراچی میں بڑے رقبے پر محیط سڈکو سینٹر میں قائم سابقہ مرکزی بکنگ افس، کے ڈی اے اسکیم ون میں تعمیر شدہ دو انتہائی قیمتی بنگلے شامل ہیں۔ جبکہ لاہور اور آزاد کشمیر کی پی آئی اے بلڈنگز، ڈیرہ اسماعیل خان کا ایک پلاٹ، لاہور دیال سنگھ مینشن اور اسلام اباد میں واقع ویئر ہاؤس شامل ہیں۔