لاہور(آصف محمود بٹ) سول سروس کو ’’کرپٹو کریسی‘‘ قرار دینے کا بیانیہ مسترد، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس ایسوسی ایشن کی سرکاری افسران کے خلاف بے بنیاد مہم پر تشویش۔پاسا نے کہا ہے کہ پورے بیوروکریٹک ڈھانچے کو بدعنوان کہنا ناانصافی ، ریاستی اداروں کو کمزور کرنے کے مترادف ہے۔ ہزاروں دیانتدار افسران کی ساکھ متاثر ،ریاستی اداروں پر عوامی اعتماد مجروح ہونے کا خدشہ ہے۔ اس ضمن میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) سمیت دیگر متعلقہاداروں سے رجوع کرنے کے امکانات کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔