کراچی (نیوز ڈیسک)بھارت فرانس دفاعی ڈیل،114رافیل جنگی طیاروں کی ٹیکنالوجی منتقل کرنے کا معاہدہ طے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورے سے قبل، فرانس نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ رافیل جنگی طیاروں کی ٹیکنالوجی منتقل کرنے میں مکمل طور پر مطمئن ہے، اور ان جنگی طیاروں میں بھارتی ہتھیاروں کی تنصیب بھی اس معاہدے کا حصہ ہے۔