اسلام آباد ( نیوز رپورٹر)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ میڈیا کو واجبات کی ادائیگی، ایک قسط اسی ماہ دے دینگے، میڈیا ورکرز کے مسائل بھی اہم ہیں، تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل بیٹھ کر اقدامات کرنا ہونگے اانہوں نے ان خیا لات کا اظہارجمعرات کو قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران ارکان قومی اسمبلی علی محمد خان ، شازیہ مری اور دیگرکے ضمنی سوالات کا جواب دیتے ہوئے کیا۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ الیکٹرانک میڈیا چینلز مختلف مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، یہ واحد فورم ہے جہاں ضابطہ اخلاق موجود ہے۔جن کے ادارتی بورڈ ہیں۔ یہ پیمرا اور ایف بی آر کو بھی جوابدہ ہیں۔ ٹیکس بھی ادا کرتے ہیں۔