• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

”ریپ آئیکون پاکستان“ نئے ریپرز کی قسمت کا فیصلہ ”جیو“ پر آج ہوگا

کراچی (جنگ نیوز)”ریپ آئیکون پاکستان“ نئے ریپرز کی قسمت کا فیصلہ ”جیو“ پر آج ہوگا،کشمیر سے کراچی تک نوجوان ریپرز مدِ مقابل، بوہیمیا اور طلحہ انجم بطور جج صلاحیتوں کا جائزہ لے رہے ہیں، پکسل انٹرٹینمنٹ اور ریڈ شوز پروڈکشن کے ہمراہ ”جیو ٹی وی“ پر نشر ہونے والا منفرد ریلیٹی شو ”ریپ آئیکون پاکستان“ ملک بھر کے نوجوان ریپرز کیلئے اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا ایک بڑا پلیٹ فارم بن گیا ہے۔ شو کی نئی قسط جمعہ کی شب 10 بجے نشر کی جائے گی، جس میں پاکستان کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے ”ہپ ہاپ“ موسیقی کے شوقین نوجوان اپنے ٹیلنٹ کے بل بوتے پر کامیابی حاصل کرنے کیلئے ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے۔
اہم خبریں سے مزید