• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی اقبال آفریدی بجٹ سیشن کے لئے معطل

اسلام آباد (نامہ نگار،نمائندہ جنگ، نیوز رپورٹر ) قومی اسمبلی میں بار بار کورم کی نشاندہی کیلئے چلانا پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اقبال آفریدی کو مہنگا پڑ گیا، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اسمبلی عملے کیساتھ بدتمیزی پر انہیں موجودہ اجلاس کی باقی کارروائی کیلئے رکنیت معطل کرتے ہوئے سارجنٹ ایٹ آرمز کو ایوان سے باہر لے جانے کی ہدایت کردی۔ جمعرات کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکومتی رکن فرح ناز کی جانب سے اقبال آفریدی کی معطلی کی تحریک پیش کی گئی جسے ایوان نے کثرت رائے سے منظور کرلیا۔ سپیکر ایاز صادق نے اپنی رولنگ میں کہا کہ اقبال آفریدی کا رویہ پارلیمانی روایات کے منافی رہا، انہوں نے گالم گلوچ کی اور اسمبلی عملے کے ساتھ نامناسب برتاؤ کیا۔

اہم خبریں سے مزید