• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گائے قربانی عید کا حصہ نہیں، کلکتہ ہائیکورٹ کی ذبیحہ پر پابندی برقرار

کراچی (نیوز ڈیسک) گائے کی قربانی عید کا حصہ نہیں، کلکتہ ہائیکورٹ نے ذبیحہ پر پابندی برقراررکھتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت اپنی پالیسی کے مطابق پابندیاں اور شرائط عائد کرنے کی مجاز ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کلکتہ ہائی کورٹ نے جمعرات کے روز مغربی بنگال حکومت کی جانب سے عید الاضحیٰ سے قبل گائے، بیل، بچھڑے اور بھینس سمیت مویشیوں کے ذبیحہ پر پابندی سے متعلق نوٹیفکیشن کو معطل کرنے کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ یہ ہدایت پہلے سے 2018 میں دیے گئے عدالتی احکامات پر عمل درآمد کے تحت جاری کی گئی ہے، جبکہ عدالت نے یہ بھی کہا کہ گائے کی قربانی اسلام میں عید الاضحیٰ کا لازمی یا بنیادی مذہبی عمل نہیں ہے، اس لیے ریاستی حکومت اپنی پالیسی کے مطابق پابندیاں اور شرائط عائد کرنے کی مجاز ہے۔
اہم خبریں سے مزید