• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ”زومبیڈ“ کی عیدالاضحٰی پر ریلیز کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل

لاہور (رپورٹ: عمران احسان) جیو فلمز اور فلم والا پکچرز کے زیر اہتمام تیار کی جانے والی نئی ایکشن، ہارر اور ایڈونچر فلم ”زومبیڈ“ کی عیدالاضحی پر ریلیز کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہیں، فلم کی ٹیم نے پروموشنل سرگرمیوں کو تیز کرتے ہوئے پیکجز مال کا دورہ کیا، جہاں مداحوں نے کاسٹ کا بھرپور استقبال کیا اور سیلفیاں لیں، اس موقع پر اداکار فہد مصطفی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”زومبیڈ“ محض نام کی حد تک زومبی فلم نہیں بلکہ یہ مکمل طور پر ہارر، ایکشن اور ایڈونچر کا امتزاج ہے، اگر شائقین اس فلم کو دیکھ کر تھوڑا سا بھی نہ گھبرائے تو سمجھ لیں کہ مقصد پورا نہیں ہوا، فلم میں کراچی کی جھلکیاں بھی شامل ہیں اور پاکستان کے مختلف ثقافتی رنگ اس کہانی کو ایک منفرد شناخت دیتے ہیں، دیسی انداز کے زومبیز، شلوار قمیض میں ملبوس کردار اور سندھی، پنجابی اور پشتون ثقافتی رنگ فلم کو ایک الگ ہی کینوس پر لے جاتے ہیں، اداکارہ مہوش حیات نے کہا کہ اس فلم کی کہانی ہی نہیں بلکہ اس کے میوزک اور پروڈکشن ویلیو بھی بہت مضبوط ہے، یہ ایک بڑے اسکیل کی فلم ہے جس پر پوری ٹیم نے غیر معمولی محنت کی ہے، ہر دن ایک نئے چیلنج کی طرح تھا، خاص طور پر اس نوعیت کی فلم میں پرفارمنس اور تکنیکی تقاضے کافی سخت تھے، یہ فلم ناظرین کو ایک مختلف سینما تجربہ فراہم کرے گی، جس میں صرف تفریح نہیں بلکہ ایک نیا تصور بھی شامل ہوگا۔

اہم خبریں سے مزید