روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔
ماسکو سے روسی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے روسی نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے کہا کہ یوکرین پر حملوں سے متعلق ماسکو کے مؤقف میں تبدیلی کی وضاحت کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ روس کا ارادہ یوکرینی فوج اور اس کے فیصلہ ساز مراکز سے متعلق اہداف پر منظم حملے کرنے کا ہے۔
سرگئی ریابکوف نے کہا کہ روسی کارروائی یوکرینی فوج کے لوہانسک میں طلبہ ہاسٹل کو نشانہ بنانے کا جواب ہوگا۔
دوسری جانب سے روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ روسی اور امریکی وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو منگل کو ہوئی۔