امریکی سینٹرل کمانڈر نے وضاحت کی ہے کہ آپریشن پروجیکٹ فریڈم دوبارہ شروع نہیں کیا ہے۔
سینٹ کام کا کہنا تھا کہ امریکی افواج اس وقت آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کو سیکیورٹی فراہم نہیں کر رہی ہے۔
اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران جنگ سے متعلق کل صبح کیمپ ڈیوڈ میں کابینہ کا غیر معمولی اجلاس طلب کیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق عہدے سے سبکدوش ہونے والی ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس تلسی گبارڈ سمیت تمام کابینہ ارکان شریک ہوں گے۔