• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید قربان پر ”جیو نیٹ ورک“ کے لذیز ترین پروگرام

کراچی (جنگ نیوز )خوشیوں بھرے تہوار کو یاد گار بنانے کیلئے اس عید الاضحی پر بھی ”جیو نیٹ ورک“ نے حسب روایت چٹ پٹے اور مصالحہ دار پروگراموں کا تحفہ تیار کرلیا ہے۔ عیدِ قربان کے تینوں دِن اسپیشل بلیٹنز، خصوصی پروگرام، ٹاک شوز، ٹیلی و فیچر فلمیں، موسیقی، ملک بھر میں ہونے والی عید کی گہما گہمی کی خصوصی کوریج، خصوصی ڈرامے، اسپیشل انٹرویوز، مقبول فلمیں اور چھوٹی بڑی شرارتیں عید کی خوشیاں دوبالا کریں گی۔ ”جیونیوز“ پر ناظرین عید کے پہلے دِن مارننگ شو ”جیو پاکستان“ میں اداکار سیف علی خان کی خصوصی گفتگو دیکھ سکیں گے۔ عید اسپیشل مشاعرہ بھی عید کی رونقیں دوبالا کرے گا۔ فلم اسٹار ”ریما“ کا خصوصی انٹرویو بھی نشر ہوگا۔ فلم اسٹار ’گوری“ کی گفتگو ناظرین ”ایک دِن جیو کے ساتھ“ میں ملاحظہ کرسکیں گے۔ ”کیپٹل ٹاک“ بھی عید اسپیشل ہوگا۔ اس کے علاوہ ناظرین ”ہنسنا منع ہے“ میں فلم ”زومبیڈ“ کے مرکزی کردار ”فہد مصطفی اور مہوش حیات“ کی چٹ پٹی گفتگو سے لطف اندوز ہوں گے۔ عید کے دوسرے دِن مارنگ شو ”جیو پاکستان“ میں سپر اسٹار اداکار فہد مصطفی اور فلم زومبیڈ کے ہدایتکار ”نبیل قریشی“ کی گفتگو سے محظوظ ہوں گے۔ گلوکار طلحہ انجم کا خصوصی انٹرویو بھی دکھایا جائے گا۔ پروگرام”ایک دِن جیو کے ساتھ“ میں ناظرین فرید یاز اور ابو محمد کے عید کا احوال جان سکیں گے۔ ”ہنسنا منع ہے“ میں راحت فتح علی خان اور اُن کے بیٹے سے خصوصی گفتگو ہوگی۔ عید کے تیسرے دِن فلم اسٹار ”شان“ کا انٹرویو نشر ہوگا۔ عید کا اسپیشل ”مشاعرہ“ بھی قہقہے بکھیرے گا۔ ٭ ”جیو ٹی وی“نے بھی اپنے ناظرین کیلئے انٹرٹینمنٹ کی خصوصی کہکشاں سجائی ہے جہاں بلاک بسٹر فلموں کے تہلکہ خیز ایکشن، رومانس اور کامیڈی سے ناظرین تینوں دِن لطف اندوز ہوں گے۔ عید کے پہلے دِن صبح8 بجے عید اسپیشل شو پیش کیا جائے گا، صبح ساڑھے 9 بجے فیچر فلم نامعلوم افراد شروع ہوگی۔ دوپہر ڈھائی بجے ناظرین ٹیلی فلم ”جوڑی بن گئی“ سے محظوظ ہوں گے۔ ڈرامہ سیریل ”خوش نصیبی“ کی آخری قسط شام 7 بجے نشر ہوگی۔ پاکستان کی بلاک بسٹر فلم ”بلھا“ کا ورلڈ ٹی وی پریمیئر رات9 بجے ہوگا۔

اہم خبریں سے مزید