• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انمول عرف پنکی کی جیل میں طبیعت خراب ڈاکٹروں نے معائنہ کیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کی جیل میں طبیعت خراب ہونے کے باعث جیل اسپتال میں ڈاکٹروں نے اسکا معائنہ کیا ،تفصیلات کے مطابق درگ ڈیلر انمول پنکی کو جیل میں گردے کی تکلیف لاحق ہوئی،جس پراسے جیل اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر جیل ڈاکٹرز کی جانب سے انمول عرف کا تفصیلی طبی معائنہ کیا گیا اور طبی سہولیات فراہم کی گئیں، جیل حکام نے ملزمہ کی طبیعت خراب ہونے پر اسے علاج کے سلسلہ میں ایس آئی یو ٹی اسپتال منتقلی کے لیے سخت سیکیورٹی اقدامات کی ضرورت قرار دیتے ہوئے کراچی پولیس سے اضافی نفری طلب کر رکھی تھی ، آئی جی جیل خانہ جات فدا حسین مستوئی کی جانب سے ایڈیشنل آئی جی کراچی کے نام سیکیورٹی فراہمی کے لیے خط لکھا تھا، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ملزمہ انمول عرف پنکی کی طبیعت ناساز ہے۔ ملزمہ ہائی پروفائل قیدی ہے جسکے خلاف 23 مقدمات درج ہیں، لہٰذا اسے سینٹرل جیل سے ایس آئی یو ٹی اسپتال منتقل کرنے کے دوران غیر معمولی حفاظتی انتظامات ضروری ہیں۔ جیل حکام کے مطابق انمول پنکی نے گردوں میں تکلیف کی شکایت کی تھی، جس پرمنگل کی صبح 8 بجے ایس آئی یو ٹی میں ڈاکٹروں سے معائنے کا وقت مقرر کیا گیا تھا، تاہم بعد ازاں جیل انتظامیہ نے اسپتال منتقلی کا فیصلہ مؤخر کر دیا۔ آئی جی جیل خانہ جات فدا حسین مستوئی کے مطابق جیل کے ڈاکٹروں نے انمول پنکی کا طبی معائنہ کیا اور اس کی حالت تسلی بخش قرار دی ہے، اسی لیے فی الحال ملزمہ کو کسی اسپتال منتقل نہیں کیا جا رہا۔
اہم خبریں سے مزید