• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ،زلزلےکی شدت 4.7 ریکارڈ ،جلال پورشریف میں مکان گرنے سے 13سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔اسلام آباد کے علاوہ لاہور،گوجرنوالا، منڈی بہاءالدین، جہلم، اوکاڑہ ، شیخوپورہ ، پنڈ دادن خان اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیےگئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلےکی شدت 4.7 ریکارڈ ، گہرائی 18 کلومیٹر تھی۔زلزلے کے جھٹکوں پر شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ریسکیو حکام کے مطابق پنڈ دادن خان میں متعدد مکانات کو نقصان کی اطلاع ہے۔ جلال پورشریف میں مکان گرنے سے 13سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔
اہم خبریں سے مزید