• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قوم سے عید الاضحی پر فیلڈ مارشل کی کامیابی کیلئے دعا کی اپیل

راولپنڈی (خبر نگار) پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے چیف آرگنائزر اور میڈیا کوآرڈی نیٹر عزیز احمد اعوان نے سوسائٹی کی جانب سے عوام کو عید الاضحی کی مبارک باد دیتے ہوئے پوری قوم سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کامیابی کیلئے دعا کی اپیل کی ہے۔ گزشتہ روز ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دنیا میں قیام امن کامشن سنبھالا ہے اور اس کیلئے وہ دن رات محنت کر رہے ہیں، اللہ تعالی انہیں کامیابی دے گا اور پاکستان کو سرخرو کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی خدمات قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔ عزیز احمد اعوان نے کہا کہ فیلڈ مارشل نے امن کا ایک راستہ قائم کرنے کیلئے دن رات جو کوششیں شروع کی ہیں اس سے پوری دنیا میں پاکستان کا امیج بہت زیادہ بڑھ گیا ہے، پاکستان کی عزت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی دہشت گردی کے خاتمے کی کوششیں بھی جلد رنگ لائیں گی۔
اہم خبریں سے مزید