• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا میں اسرائیل و امریکا مخالف مظاہرے، ٹرمپ و نیتن یاہو کے پتلوں کو پھانسی

کراچی (نیوز ڈیسک) کینیڈا میں اسرائیل و امریکا مخالف مظاہرے، ٹرمپ اور نیتن یاہو کے پتلوں کو پھانسی دی گئی ،فلسطین کے حق میں مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں اور اسرائیلی وزیر کے پتلے سڑکوں پر گھمائے ۔ اسرائیل حامی سیاستدانوں اور یہودی تنظیموں کا شدید ردعمل، اقدام یہود مخالف قرار،پولیس سے تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیڈا کے شہر مونٹریال میں فلسطین کے حق میں ہونے والے ایک مظاہرے کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو اور اسرائیلی وزیر ایتمار بن گویر کے علامتی پتلے سڑکوں پر لٹکائے اور گھمائے گئے ۔ رپورٹس کے مطابق یہ مظاہرہ “مونٹریال فار فلسطین” نامی گروپ نے غزہ کی حمایت اور اسرائیلی محاصرے کے خلاف کیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں ایک پتلا بھی دیکھا گیا جسے یہودی ٹوپی (کیپا) پہنا ہوا دکھایا گیا، جس پر یہودی تنظیموں نے سخت اعتراض کیا اور اسے یہود مخالف عمل قرار دیا۔ کینیڈا کی یہودی امور کی تنظیم نے کہا کہ اس طرح کی کارروائیاں سیاسی احتجاج نہیں بلکہ نفرت انگیزی اور انتہاپسندی کی عکاسی کرتی ہیں۔ مظاہرے میں شامل گروپ کا کہنا ہے کہ ان کا احتجاج غزہ میں جاری صورتحال اور اسرائیلی ناکہ بندی کے خلاف تھا۔
اہم خبریں سے مزید