کراچی (نیوز ڈیسک) بلومبرگ کا کہنا ہے امریکا ایران مذاکرات میں چین خاموش مگر اہم کردار ادا کر رہا ہے۔بیجنگ پاکستان کے ساتھ قریبی تعلقات کے ذریعےاس سفارتی عمل پر اثر ڈالنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ چین کی یہ سفارتی سرگرمی خطے میں اس کے بڑھتے ہوئے سیاسی اثر و رسوخ کی عکاسی کرتی ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق چین امریکا اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات میں ایک خاموش مگر اہم کردار ادا کر رہا ہے، جبکہ ان مذاکرات کی قیادت روایتی طور پر خلیجی ممالک یا امریکا کے بجائے اب بیجنگ کے اثر و رسوخ میں نظر آ رہی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین پاکستان کے ساتھ اپنے قریبی تعلقات کے ذریعے اس سفارتی عمل پر اثر ڈالنے کی صلاحیت رکھتا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ معاہدے کے لیے کوششیں تیز کر رہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق چین کی یہ سفارتی سرگرمی خطے میں اس کے بڑھتے ہوئے سیاسی اثر و رسوخ کی عکاسی کرتی ہے، جہاں وہ براہ راست اور بالواسطہ طور پر اہم عالمی تنازعات میں کردار ادا کرنے کی پوزیشن میں آ رہا ہے۔