اسلام آباد( نیوز رپورٹر/نمائند ہ خصوصی ) پرنس رحیم آغا خان اپنا دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ ہو گئے۔ وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے پرنس رحیم آغا خان کو رخصت کیا۔نورخان ایئربیس پر رخصتی کے موقع پر پرتپاک خیرسگالی کے اظہار کے تحت وفاقی وزیر کی جانب سے پرنس رحیم آغا خان کو خصوصی تصویری البم پیش کی گئی۔البم میں دورۂ پاکستان کی یادگار اور اہم ملاقاتوں کی تصاویر موجود ہیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ پاکستان کی ترقی میں آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کی خدمات قابل تحسین ہیں،حکومتِ پاکستان اے کے ڈی این کے فلاحی، تعلیمی اور معاشی منصوبوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ انھوں نے توقع ظا ہر کی کہ پرنس رحیم آغا خان کے دورہ سے پاکستان اور نیٹ ورک مابین شراکت داری مزید مضبوط ہوگی۔