• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ایئرپورٹ جعلی شادی دستاویزات پر بیرون ملک سفر کرنے والی خاتون مسافر آف لوڈ

کراچی(مطلوب حسین) ایف آئی اے نے کراچی ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پرجعلی شادی دستاویزات پر بیرون ملک سفر کرنے — والی خاتون مسافر کو آف لوڈ کردیا گیا ،تفصیلات کے مطابق فیڈرل انوسٹی ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن نے عمان جانے والی خاتون مسافر کرن منظور دختر منظور مسیح کو مشکوک وجعلی شادی دستاویزات پر سفر کی کوشش کے دوران آف لوڈ کر دیا،ایف آئی اے حکام کے مطابق خاتون پاکستانی پاسپورٹ اور ریلیٹیو جوائننگ ریزیڈنٹ ویزا پر عمان جا رہی تھی۔ دورانِ امیگریشن کلیئرنس خاتون نے دعویٰ کیا کہ اس نے ایک پاکستانی شہری سجاول سے شادی کی ہے جو اس وقت عمان میں مقیم ہے،جانچ کے دوران پیش کردہ میرج سرٹیفکیٹ مشکوک پایا گیا جبکہ اس پر موجود کیو آر کوڈ اور بار کوڈ ویریفائی نہ ہو سکے۔

اہم خبریں سے مزید